مودی سرکار کی بے حسی ،بچوں کے علاج کیلئے نئی دہلی میں موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم
اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی تاہم بھارتی دفتر خارجہ واپس جانے کا کہہ رہا ہے، والدین


مودی سرکار نے بے حسی اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے علاج کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا۔
بچوں کے والد نے بتایا کہ پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا 7 اور 9 برس کے بچے نئی دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں، اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی تاہم بھارتی دفتر خارجہ واپس جانے کا کہہ رہا ہے۔
متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر خود کو بھارت میں غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔
دوسری طرف بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے کا اطلاق بھارت میں طویل قیام کے اجازت نامے رکھنے والے پاکستانی ہندوؤں پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر سارک ویزے پر موجود پاکستانیوں کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑے کا حکم دیا ہے۔

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 2 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 2 منٹ قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 5 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

جہلم:ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

لاہورکے علاقے راوی روڈ پر سلنڈر دھماکہ،5 افراد جاں بحق،6زخمی
- 4 گھنٹے قبل

تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش جاری ہے،وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :واہگہ بارڈر کے راستے 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
- 3 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :مودی سرکار کی جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی سازش بے نقاب
- 2 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- 6 گھنٹے قبل