Advertisement
پاکستان

بلوچستان : ضلع قلات میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے مولانا عبداللہ جمعیت علماء اسلام ف کے مقامی رہنما بتائےجاتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 25th 2025, 11:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان :  ضلع قلات میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کےمقام پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکراگئی،دھماکے کےنتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کےمطابق ایک پک اپ گاڑی میں سوار 8 افراد قلات سےنواحی علاقے امیری جا رہے تھے،جب وہ امیری کےقریب پہنچےتو سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہو گئی۔

دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونےوالے افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال قلات منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کےبعد تمام زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے مولانا عبداللہ جمعیت علماء اسلام ف کے مقامی رہنما بتائےجاتے ہیں۔

Advertisement