قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات متفقہ طور پر بے بنیاد قرار
اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر شدید ردعمل دیا اور تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات متفقہ طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔
اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر شدید ردعمل دیا اور تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔
اس موقع پر کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا، عالمی برادری الزامات کا نوٹس لے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھی تشویش ظاہر کی اور واہگہ و اٹاری بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے کی واپسی کو کشیدگی میں اضافہ قرار دیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے واضح پیغام دیا کہ غیر ضروری اقدام کی صورت میں مؤثر جواب دیا جائے گا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین متفق ہیں کہ سیاست سے بالاتر ہو کر دفاعِ وطن پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی HI(M)، ایڈیشنل سیکریٹری (آرمی) میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، وزارت قانون و انصاف، دفاع اور صوبائی حکومتوں کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی عقیل ملک، ابرار احمد، صباء صادق، اسپندیار بندارہ، صلاح الدین جونیجو، سنجے پروانی، گل اصغر خان، پلین بلوچ، محمد اسلم گھمن، غلام محمد اور محترمہ زیب جعفر (پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع) نے شرکت کی۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



