جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا


خیبر پختونخوا میں پولیو مہم پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
ڈی آئی خان میں تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کا مقصد پولیو مہم کو سبوتاژ کرنا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 5 گھنٹے قبل

تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش جاری ہے،وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ :واہگہ بارڈر کے راستے 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
- 3 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 3 منٹ قبل

پہلگام واقعہ :مودی سرکار کی جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی سازش بے نقاب
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 18 منٹ قبل

لاہورکے علاقے راوی روڈ پر سلنڈر دھماکہ،5 افراد جاں بحق،6زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 2 گھنٹے قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

جہلم:ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل