اس سے قبل نومبر 2024 میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا


گجرات:بھارتی ریاست گجرات میں انڈین فضائیہ کا ایک اور طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹرینی پائلٹ اپنی جان گنوا بیٹھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے رہائشی علاقے میں نجی ایوی ایشن اکیڈمی سے تعلق رکھنے والا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارہ کریش ہونے کے بعد آگ لگنے سے ٹرینی پائلٹ ہلاک ہو گیا، طیارہ کھلے پلاٹ میں گرنے سے پہلے درخت پر گرا تھا، طیارہ تقریباً صبح 12:30 بجے امریلی شہر کے گریہ روڈ علاقے میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھرات نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے ٹرینی پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھراٹ نے بتایا کہ طیارہ تقریباً 12:30 بجے امریلی شہر کے گریہ روڈ کے پاس ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ٹرینی پائلٹ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پائلٹ طیارے پر اکیلے تھا۔ حادثے میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد طیارہ جل کر راکھ ہوگیا۔
خیال رہے اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی روز میں دو طیارے گر کر تباہ ہوئے تھے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا،جبکہ دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا تھا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔
پھر نومبر 2024 میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل






