Advertisement

مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 21st 2025, 1:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے

ویٹی کن سٹی:رومن کیتھولک مسیحیوںکے روحانی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔ 
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔
خیال رہے کہ پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

پوپ فرانسس 17 دسمبر 1936 کو بیونس آئرس، ارجنٹائن میں پیدا ہوئے تھے۔ اور وہ آرچ بشپ کی حیثیت سے عوامی خدمت کے جذبے سے مشہور تھے۔ پوپ فرانسس دنیا بھر میں امن، رواداری اور مساوات کے سفیر بنے،پوپ فرانسس کی قیادت میں کیتھولک چرچ میں اصلاحات ہوئیں۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے،پوپ فرانسس پہلے رہمنا ہوں گے جن کو مقدس شہر ویٹی کن سٹی کے باہر دفن کیا جائے گا

دوسری جانب مختلف ممالک کے رہنماؤں نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement