Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی، کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 21st 2025, 8:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی، کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں بدھ (23 اپریل) تک ہیٹ ویو کا امکان ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

مٹھی اور نواب شاہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، حیدرآباد اور دادو میں 41 سکھر میں 40 اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے ستایا۔

پنجاب میں بھی سورج آنکھیں دکھارہا ہے، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 40 ، لاہور اور ملتان میں 39 ڈگری کی گرمی سے لوگ نڈھال ہوگئے۔

Advertisement