نئی دہلی: رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، پڑوسیوں نے بتایا کہ گرنے والی عمارت زیادہ پرانی نہیں تھی،عینی شاہدین


نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے شمال مشرق میں واقع مصطفی آباد کے علاقے دیال پور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دہلی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔
جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ چار منزلہ عمارت میں مالک مکان تحسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، دو منزل پر وہ خود رہائش پذیر تھا جبکہ دیگر دو منزلوں پر کرایہ دار رہتے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں ،عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، پڑوسیوں نے بتایا کہ گرنے والی عمارت زیادہ پرانی نہیں تھی۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 hours ago






