غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی،اسرائیلی وزیر اعظم


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطالبات کے سامنےجھک گئے تو غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے۔
50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے والے ہٹ دھرم اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کوختم نہ کردیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی، ایسی شرائط پرجنگ کا خاتمہ پیغام دےگا کہ اغوا کاری کے ذریعےاسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں،جنگ کو ختم نہیں کریں گے، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنےکا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔
تل ابیب سمیت کئی شہروں میں لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جبکہ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ادھر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عوامی دباؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اب تک 1 لاکھ 38 ہزار اسرائیلی شہری غزہ جنگ بندی کی پیٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں، جن میں 1 لاکھ 27 ہزار 255 عام شہری اور 11 ہزار 179 فوجی اہلکار شامل ہیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل






