Advertisement
پاکستان

ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

قرارداد میں ملک میں پانی کی کمی کے سنگین مسئلے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے، جس کے مطابق پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 17th 2025, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک قرارداد میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں نہروں کی تعمیر کے حوالے سے سینٹ میں ایک اہم قرارداد جمع کرائی تھی، یہ قرارداد سینیٹر شیری رحمن کی جانب سے سینٹ میں پیش کی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان سینٹ کے دستخط موجود ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تین صوبے اس وقت شدید پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک کے ڈیموں اور بیراجوں میں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

قرارداد میں ملک میں پانی کی کمی کے سنگین مسئلے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے، جس کے مطابق پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان پانی کی یکساں تقسیم کی گارنٹی دیتا ہے اور اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام صوبوں کو اپنے حصے کا پانی مل سکے۔

Advertisement