Advertisement
پاکستان

لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی تقریب

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تقریبات ایک ہی دن میں ملک کے تین بڑے شہروں میں منعقد ہوئیں جن میں حاضر سروس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 17th 2025, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات کی تقریب

لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقاریب منعقد کی گئی جس میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرأت، بہادری اور مثالی خدمات کے اعتراف میں لاہور، پشاور اور کراچی میں عسکری اعزازات دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تقریبات ایک ہی دن میں ملک کے تین بڑے شہروں میں منعقد ہوئیں جن میں حاضر سروس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

پشاور میں تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ یہاں 2 جے سی اوز اور 47 جوانوں کو تمغۂ بسالت، جبکہ 4 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 11 کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لاہور، پشاور اور کراچی میں کور کمانڈرز نے ان تقریبات کی صدارت کی اور اعزازات تقسیم کیے:

Advertisement