Advertisement
پاکستان

با نی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی کے متعدد رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

گرفتار ہونے والے رہنما وّں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچڑشامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 17th 2025, 6:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
با نی پی ٹی آئی کی بہنیں  اور پارٹی کے متعدد رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے  گرفتار

راولپنڈی : پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماوّں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی رہنما بانی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل پہنچے ،جہاں جیل حکام نے ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

بانی پی ٹی آئی  کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما  عمران خان سے ملاقات کے لیے  اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔
گرفتار ہونے والے رہنما وّں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچڑشامل ہیں،اس کے علاوہ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں  علیمہ خان، نورین  خانم  اور عظمیٰ خانم اور کزن قاسم زمان خان کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ گرفتاری دکھائے، گرفتار کیے گیے تمام افراد کو قیدی وین منتقل کرکے تھانے لے جایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔

Advertisement