Advertisement
تجارت

پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات میں بھی پاکستان کے ساتھ ہیں، بہتری کےلیے ہر ممکن تعاون کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 17th 2025, 6:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے ،برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نوجوانوں آبادی والا ملک ہے، باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

جین میریٹ نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں سب سے بڑی فنانشل سروس فراہم کر رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کے دو طرفہ ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ برطانیہ دوسرا بزنس سروس اور تیسرا ٹریڈ سروس فراہم کرنے والا ملک ہے اور دنیا کی تیسری بڑی اکانومی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کے دو طرفہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور انجینئرنگ کے شعبے میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، انجینئرنگ کے شعبے میں بھی تعاون کر رہے ہیں جس میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے، برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بھی پاکستان کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے۔


اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت 4.4 ارب پاؤنڈ ہے، پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت کو 10 ارب پاؤنڈ تک لے جائیں گے، برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات میں بھی پاکستان کے ساتھ ہیں، بہتری کےلیے ہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان میں 45 ملین ڈالرز پروگرام کے ذریعے میکرو اکانومی پر کام کر رہے ہیں، پاور سیکٹر میں کلین اور گرین انرجی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان نے بہترین اقدامات کیے جن کی تعریف آئی ایم ایف نے بھی کی، برطانیہ بھی پاکستان کے بہترین اقدامات کو سراہتا ہے۔

 

 

Advertisement