Advertisement
پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کی توقع ہے ، بلوم برگ

بلوم برگ پرشائع ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خام تیل قیمت سے درآمدی بل اور کمزور برآمدی محصولات سے زرمبادلہ کمی کوکسی حد تک پورا کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 17th 2025, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کی توقع ہے ، بلوم برگ

بلوم برگ پرپاکستان سےمتعلق شائع ہونےوالےریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا انتظام کرلے گا۔

بلوم برگ ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومت ستمبرمیں معیاد پوری کرنےوالے 50 کروڑ بانڈ کی ادائیگی زرمبادلہ ذخائر سےکر لےگی۔

بلوم برگ پرشائع ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خام تیل قیمت سے درآمدی بل اور کمزور برآمدی محصولات سے زرمبادلہ کمی کوکسی حد تک پورا کرے گا۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہےکہ بارکلیز پاکستان کی اوور ویٹ ریٹنگ کو برقراررکھتا ہے،پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کے اندازے ہیں۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی، پاکستان کو 26 ارب ڈالرکی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سےحکومت 16 ارب ڈالر رول اوور کرے گی اور بقایا 10 میں سے اکثر ادا کر چکی ہے۔

Advertisement