خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری،بجلی کی فراہمی معطل
ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہل کار جاں بحق ہوگیا


خیبر پختونخوا میں باجوڑ،خیبر، مردان ،مالاکنڈ،لوئردیر، مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔
ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہل کار جاں بحق ہوگیا۔
بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا کئی موٹرسائیکلیں بہا لے گیا،موسلا دھار بارشوں سے باغات اورفصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی، موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ لنڈی کوتل بازار میں گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان،گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔جہلم میں دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے کئی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں گرمی زیادہ پڑے گی اوربارشیں معمول سے کم ہوں گی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل






