Advertisement
پاکستان

مولانا فضل الرحمان  نے مجوزہ خیبرپختونخوا منرل  اینڈ مائنز  بل کی مخالفت کردی

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن افغانوں کو ہم نے پڑھایا ہے تو ان کو پاکستان کے لیے استعمال کرنا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 days ago پر Apr 16th 2025, 10:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولانا فضل الرحمان  نے مجوزہ خیبرپختونخوا منرل  اینڈ مائنز  بل کی مخالفت کردی

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان  نے مجوزہ خیبرپختونخوا منرل  اینڈ مائنز  بل کی مخالفت کردی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  بل جب کمیٹیوں میں آتا ہے تو خوشنما بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور  اندر ناگ چھپا ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت مائنز اینڈ منرل بل پیش کرتی ہے اور پارٹی مخالفت کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل پرقبضے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن  ایسا کوئی بل ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔  مولانا فضل الرحمان نے بل کی منظوری کی صورت میں عوام میں جانے کا بھی اعلان کیا۔

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن افغانوں کو ہم نے پڑھایا ہے تو ان کو پاکستان کے لیے استعمال کرنا چاہیے، ان کو نکال کر معاشی نقصان کیوں کیا جارہا ہے، ہمیں افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام  کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی والے آجکل ہمارے دوست ہیں لیکن اس پارٹی نے پرویز خٹک، محمود خان اور عثمان بزدار کو  وزرائے اعلیٰ بنایا،  آج یہ تینوں پی ٹی آئی کے ہیں یا اسٹیبلمشنٹ کے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے فلسطین کے عوام کے حق میں ملین مارچ کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کے دباؤ  پر فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کیا گیا، خیبرپختونخوا  میں بدامنی ہے،کئی علاقوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بلوچستان میں بھی حکومت کی عملداری نظر نہیں آرہی، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، معیشت میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔

Advertisement
حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم

  • 5 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا

  • 3 گھنٹے قبل
ایل پی جی  قیمت میں  3 روپے 20 پیسے فی کلو  کمی

ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی

  • 4 گھنٹے قبل
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

  • 31 منٹ قبل
پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع

  • 6 گھنٹے قبل
پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت

  • 33 منٹ قبل
پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

  • 3 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک گھنٹہ قبل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک  پھر سے زندہ ہو گئی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی

  • 5 گھنٹے قبل
پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم

  • 4 گھنٹے قبل
ایل اوسی  پر کشیدگی جاری  ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement