Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل کی خود نگرانی کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 16th 2025, 8:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیزائن، سپرویژن اور تعمیر کے حوالے سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی خدمات بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل کی خود نگرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورے خطے کیلئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سے لیس ہسپتال ہوگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ایک ہزار سے زائد بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس میں نو سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کئے جائیں گے۔

Advertisement