عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری کے بعد اتوار کے روز نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا


ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ احمد بداوی 2003 میں 22 سالہ اقتدار کے بعد مہاتیر محمد کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد ملائیشیا کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے۔
ملائیشیا سابق وزیر اعظم کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پوسٹ میں موت کی وجہ بتائے بغیر بتایا کہ سابق وزیر اعظم شام 7بجکر 10 منٹ پر دارالحکومت کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے۔
انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری کے بعد اتوار کے روز نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا اور انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا لیکن تمام تر طبی کوششوں کے باوجود وہ اپنے پیاروں کی موجودگی میں انتقال کرگئے۔
مسلم اکثریتی ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عبداللہ نے بدعنوانی کے خلاف مہم کا آغاز کیا اور اسلام کے اعتدال پسند ورژن کی حمایت کی جس کا مقصد معاشی اور تکنیکی ترقی تھا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago






