پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر نائجیریا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نائجیرین عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے دورہ نائیجیریا کے موقع پر دونوں ممالک نے سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر نائجیریا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نائجیرین عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، پیشہ ورانہ تعاون اور دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں ممالک نے سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائجیرین قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور نائجیرین آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 4 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ
- 6 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل