Advertisement
پاکستان

وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم بیلا روس سے لندن پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور عملے نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 12th 2025, 8:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم بیلا روس سے لندن پہنچ گئے

لندن:وزیراعظم شہبازشریف بیلا روس سے لند ن پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہیں، خصوصی طیارہ لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور عملے نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ اس کے علاوہصدر مسلم لیگ ن برطانیہ احسن ڈار، راشد ہاشمی سیکریٹری جنرل اور چیئرمین یوتھ ونگ خرم بٹ بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط  ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد کیلئے روڈ میپ بھی دیا گیا۔

Advertisement