Advertisement
پاکستان

پلڈاٹ نے سینٹ کی کارکردگی سے متعلق ایک سالہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سینیٹ نے مجموعی طور پر 51 بلز پاس کیے جن میں سے 34 حکومتی اور 17 نجی ارکان کی جانب سے پیش کیے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 8th 2025, 7:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پلڈاٹ نے سینٹ کی کارکردگی سے متعلق ایک سالہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی

پلڈاٹ نے سینٹ کی کارکردگی سے متعلق ایک سالہ جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

پالیسی ریسرچ ادارے پلڈاٹ نے سینیٹ آف پاکستان کی سال 2023-24 کی کارکردگی پر مبنی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں قانون سازی، اجلاسوں کی کارروائی، ارکان کی حاضری اور پارلیمانی شفافیت سمیت متعدد امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سینیٹ نے مجموعی طور پر 51 بلز پاس کیے جن میں سے 34 حکومتی اور 17 نجی ارکان کی جانب سے پیش کیے گئے۔

تاہم نجی بلز کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 63.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ آرڈیننسز کے ذریعے قانون سازی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سینیٹ کے اجلاسوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 65 اجلاس منعقد ہوئے تاہم ان اجلاسوں کے دوران کام کے اوقات میں 20.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔

Advertisement