Advertisement
پاکستان

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور بجلی کے نرخوں میں کمی معیشت کو ترقی اور مسابقت کی طرف لے جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 7th 2025, 9:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو   ریلیف ملے گا ،وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندر سے جڑی معیشت میں طویل عرصے سے موجود جمود کو ختم کرنے کے لیے اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے۔

 پیر کے روز اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

ملک کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ زبردست کمی کے مثبت اثرات کو پاکستان کے عام آدمی تک پہنچانے کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے سفارشات تیار کرنے میں میری ٹائم ٹاسک فورس کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ترقی سمندری وسائل تک رسائی سے منسلک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور بجلی کے نرخوں میں کمی معیشت کو ترقی اور مسابقت کی طرف لے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا اور معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔

 

Advertisement