تحریک انصاف کے دور حکومت میں بننے والا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ابھی بھی قائم ہے ، مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ امریکا اوریورپ بھی حمایت کرنے پر برابر کے مجرم ہیں، مسلمان حکمران اگر خاموش ہیں وہ بھی جبر میں شریک ہیں، غزہ میں بچے، جوان اور بوڑھے موت کا انتظار کر رہے ہیں۔


جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بننے والا اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ابھی تک نہیں ٹوٹا، اِس وقت اس کا سربراہ اپوزیشن میں اور بقایا حکومت میں ہیں۔
تونسہ میں جلسہ عام سے خطاب میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہماری پسماندگی کاغلط استعمال ہورہاہے، ہماری غربت کو ہماری کمزوری تصور کیا جا رہا ہے، ہم جبر ظلم کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے ، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عوام کی جانب سے پارلیمنٹ میں ہم نمائندگی کر رہے ہیں، ہم نے ایک فیصلہ بھی اپوزیشن جماعتوں سے مشورے کے بغیر نہیں کیا اور ترمیم میں ہماری تجویز تھی کہ آئینی عدالت قائم ہو جو سیاسی کیسز کے فیصلے کرے۔
ان کا کہنا تھاکہ امریکا اوریورپ بھی حمایت کرنے پر برابر کے مجرم ہیں، مسلمان حکمران اگر خاموش ہیں وہ بھی جبر میں شریک ہیں، غزہ میں بچے، جوان اور بوڑھے موت کا انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ قوم کے اندر سیاسی شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں فلسطین میں60 ہزارشہری بمباری سے شہید ہوئے، تمہارے ہاتھوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہے، امریکا انسانی حقوق کا قاتل ہے اور اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ڈی ایم کا صدر تھا، پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی، اس کاسربراہ اپوزیشن میں اوربقایاحکومت میں ہیں۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل



