Advertisement

 یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ،بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا،روس

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 5th 2025, 11:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ،بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

کیو:روس نے یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 19افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔
 غیر ملکی میٖڈیاکے مطابق روسی حملے میں بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 
یوکرینی صدر زیلنسکی نےمیزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے اتفاقی نہیں ہو سکتے، روس جانتا ہے یہ توانائی کی تنصیبات ہیں، اس قسم کی تنصیبات کسی بھی حملے سے محفوظ رہنی چاہئیں، روس نے امریکا سے توانائی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ 
وزارت دفاع کی جانب سے بیان میںمزید کہا گیا کہ یہ ایک انتہائی درست نشانہ تھا، شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں یونٹ کمانڈرز اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کے مقام پر میزائل حملہ کیا گیا۔

Advertisement