یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے


بگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے، اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جب کہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔
اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل




