وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد
واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی


وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا۔
سانحہ جعفر ایکسپریس، دہشتگردی کے دوسرے واقعات اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خلاف وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
واک کے شرکاء نے سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو امن اور محبت کا گہوارا بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ واک کا مقصد سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے دوسرے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور دہشتگردی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا تھا
اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”11 مارچ یوم سیاہ“ اور ”ہم متحد ہیں“ جیسے نعرے درج تھے۔ اساتدہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کیلئے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے
طلبہ نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک سے دہشگردی کے خاتمے کے لیے اپنی کاوش جاری رکھیں گے
سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے واک میں شامل طلبہ نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور مرکزی صدر جمیعت اہل حدیث پروفیسرساجد میر انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کا جیلوں میں موجود پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنےکا مذموم منصوبہ بے نقاب
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف سے ترک سفیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں تنگ پٹڑی کی تاریخ ،ملک کے طول و عرض میں بچھائے جانے والےریل ٹریکس کی کہانی
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں، یہ دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے،پاکستانی سفیر
- 5 گھنٹے قبل

فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی3 مختلف کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،بمباری سے مزید 43 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی زیر صدارت پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کا اجلاس
- 4 گھنٹے قبل

لالی وڈ فلم ساز محمد علی ایک دفعہ پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد
- 4 گھنٹے قبل