آخری ٹی 20: پاکستان کی ایک بار پھر کمزرو بیٹنگ لائن ، کیویز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم (جمی نیشم) نے پانچ وکٹیں حاصل کیں


ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ قومی ٹیم نے کیویز کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 128 رنز اسکور کیے۔
ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا 51 جب کہ صفیان مقیم اور محمد علی صفر ہی بناسکے۔ حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم (جمی نیشم) نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ جیکب ڈفی 2 ، بین سیرز اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔
پاکستان کا اسکواڈ میں کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل




