بورڈ کا بتانا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے اسکواڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
بورڈ کا بتانا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے اسکواڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
نیوزی لیند کے اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی اور مچل ہے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ نک کیلی، ول او رورکے بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
محمد عباس پاکستان میں پیدا ہوئے اور پھر فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، محمد عباس پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن کی بھی نمائندگی کی اور فائر بورڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
بورڈ کے مطابق میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل




