Advertisement
پاکستان

پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

صادق خان نے سیکیورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے امن و سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 25th 2025, 2:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے نمائندہ خصوصی  کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے وزیر خارجہ کی ہدایت پر تین روزہ دورہ کابل کیا۔

دورانِ دورہ 22 مارچ کو انہوں نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی۔

صادق خان نے سیکیورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے امن و سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔

 اس کے علاوہ، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement