Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریبات کا انعقاد

تقریبات میں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور امن کے قیام میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 24th 2025, 2:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریبات کا انعقاد

شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ اسکولوں کے طلبہ نے تقاریر، فن پاروں اور ملی نغموں کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

میرانشاہ میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں جی او سی میرانشاہ میجر جنرل عادل افتخار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’وطن کی بقاء کی خاطر قربانی کا مقدس جذبہ ایک مضبوط قوم کی عکاس ہے۔

تقریبات میں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور امن کے قیام میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا گیا۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پرچم لہرایا جب کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے قومی ترانوں کی دھن پر پرچم کو سلامی پیش کی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر یوم پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کیا گیا۔

 

Advertisement