یومِ پاکستان کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو مبارکباد
صدر علیوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور آذربائیجان اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔


آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے عالمی امور پر پاکستان اور آذربائیجان کے یکساں مؤقف اور باہمی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔
صدر الہام علیوف نے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں دوطرفہ تعلقات کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور معاہدوں کو دوطرفہ تعاون کے فروغ میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔
صدرِ آذربائیجان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات احترام، اعتماد، ثقافتی اقدار اور یکجہتی پر مبنی ہیں جب کہ اعلیٰ سطحی دورے اور ملاقاتیں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔
صدر علیوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور آذربائیجان اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل



