پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ تہوار بہار کی آمد کا اعلان ، محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے،شہبازشریف


لاہور:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار ’’ہولی ‘‘ دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔
ہولی کو رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جو کہ ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے۔
’’ہولی ‘‘بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والا ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے،ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔
پاکستان بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔
ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان ، محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف مزید کہا کہ نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے، رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔
اس کے علاوہ صوبائی حکومت سندھ کی جانب سے بھی ہندوؤں کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے تا کہ ملازمین اپنا مذہبی تہوار خاندان کے ساتھ بھرپور جوش و خروش سے منا سکیں۔

این ڈی ایم اے نے 11 سے 17 جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا
- 3 hours ago

لکی مروت پولیس کی کامیاب رروائی، تھانے پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام
- 3 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
- 2 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر ،بیٹی کی موت پر کیا کہا؟
- 2 hours ago

ایرانی میزائل حملے میں العدید ائیر بیس کو نقصان پہنچا،پینٹاگون کی تصدیق
- an hour ago

انسانیت کے خلاف جرائم ،شیخ حسینہ واجدسمیت سابق وزیرداخلہ اور پولیس چیف پر فرد جرم عائد
- 2 hours ago

محسن نقوی کی بحرینی وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 14 hours ago

ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہو گا یا کہیں اور؟پاکستانی سابق اولمپیئنز کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
- an hour ago

بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
- 3 hours ago

اپوزیشن ارکان کی معطلی کا معاملہ،پنجاب حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
- 3 minutes ago

حکومت کا گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago