انسانیت کے خلاف جرائم ،شیخ حسینہ واجدسمیت سابق وزیرداخلہ اور پولیس چیف پر فرد جرم عائد
گزشتہ سال جولائی سے اگست کے دورانہ حکومت کے خلاف ہونے والے طلبا مظاہروں کو کچلنے کی کوششوں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے،یو این رپورٹ


ڈھاکا: انسانیت کے خلاف جرائم میں بنگلہ دیش کی معزول خاتون وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت سابق وزیرداخلہ اور پولیس چیف پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
یہ پیشرفت اس موقع پر سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے،اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ مامون جولائی اور اگست 2024 میں ہونے والی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے بارے میں اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے،عدالت نے ان کی حفاظت کے لیے علیحدہ رہائش کی بھی منظوری دے دی ہے۔
استغاثہ نے عدالت میں شیخ حسینہ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ اور دیگر دستاویزات بھی بطور ثبوت پیش کیں، عدالت نے مقدمے میں حسینہ اور خان کے نام خارج کرنے کی سرکاری وکیل امیر حسین کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 3 اور 4 اگست کی تاریخیں مقرر کیں۔
آئی سی ٹی اب حسینہ کی معزول حکومت اور ان کی کالعدم جماعت عوامی لیگ سے وابستہ سابق اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمات چلا رہی ہے۔
ٹریبونل نے شیخ حسینہ اور ان کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کے خلاف الزامات ختم کرنے کی وکلا کی درخواست مسترد کر دی۔
دونوں شخصیات پر اس مقدمے میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، حسینہ واجد کے سرکاری وکیل عامر حسین نے کہا کہ مقدمہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس میں کئی قانونی کارروائیاں باقی ہیں۔
دوسرہی جانب اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے اگست کے دوران شیخ حسینہ حکومت کے خلاف ہونے والے طلبا کے مظاہروں کو کچلنے کی کوششوں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے طلبہ احتجاج کے بعد 77 سالہ حسینہ واجد مظاہروں کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئی تھیں، جس کے ساتھ ہی ان کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا۔
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 9 منٹ قبل

ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ذمہ داری اٹھائی اور آگے بڑھنے کا عزم کیا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: اداکار احسن خان
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزا ،فنکاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان : دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی جانبر نا ہو سکے
- 4 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 19 منٹ قبل

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- 26 منٹ قبل

بھارت کو ایک اور بڑا دفاعی جھٹکا،برازیل کا آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 22 منٹ قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 23 منٹ قبل

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: ججز کے خلاف19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل