خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: اداکار احسن خان
بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے یا ان کے شوہر انتقال کرچکے ہیں تو ا نہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے دنیا پر کرنا کیا ہے، اداکار


پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب و معروف اداکار احسن خان نے خواتین کی خود مختاری کی طرف توجہ دینے پر زور دیا۔
حال ہی میں احسن خان نے ایک یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کی خودمختاری سے متعلق گفتگو کی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خواتین کو آگے بڑھانے میں انویسٹ نہیں کرتے، ان کا کہنا تھا کہ عورت کو اتنا خودمختار کیا جائے کے اسے زندگی کا پتا ہو،لیکن ان کے مطابق خودمختار ہونے کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ عورت اصول ،ثقافت یا مذہب چھوڑ دے۔خاتون کوہر چیزکی معلومات ہو گی تو وہ چیزوں کو بہترطریقے سے سمجھ سکے گی۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے یا ان کے شوہر انتقال کرچکے ہیں تو ایسی خواتین کو نہیں معلوم کہ انہوں نے دنیا پر کرنا کیا ہے۔
اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اسے ماڈرن بات کی طرف لے جائیں گے لیکن میں کوئی ماڈرن بات نہیں کر رہا، میں ایک مذہبی بات کر رہا ہے اور حضرت خدیجہؓ کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہ ایک خودمختار خاتون تھیں۔
احسن خان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کو کیسے گزارنا ہے، یہ ہم اپنے بہترین لوگوں سے سیکھتے ہیں اور ہمارے لیے بہترین مثالیں یہ (حضرت خدیجہؓ جیسی) ہستیاں ہیں۔

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 4 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 4 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- ایک گھنٹہ قبل