ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
ٹرمپ کے اس فیصلے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لین نے کہا کہ اگر امریکا نے یہ ٹیکس عائد کیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر یکم اگست سے عمل درآمد ہوگا۔ یہ اعلان صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تجارتی خطوط کے ذریعے کیا۔
صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یہ اقدام "امریکی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے اور غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کا توڑ نکالنے" کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک امریکی مارکیٹ سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور یہ نئی تجارتی پالیسی امریکی مفادات کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ٹرمپ کے اس فیصلے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیر لین نے کہا کہ اگر امریکا نے یہ ٹیکس عائد کیا تو یورپی یونین فوری جوابی اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے معاشی مفادات کا دفاع کرنا جانتے ہیں، تاہم یورپی یونین بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کی حامی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدر ٹرمپ نے کسی ملک یا خطے پر یکطرفہ تجارتی ٹیکس عائد کیا ہو۔ ان کی صدارت کے دوران میانمار اور لاؤس پر 40 فیصد، جنوبی افریقہ، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد، جبکہ جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد اور فلپائن پر 20 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی تجارتی تناؤ میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی معیشت پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 4 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 4 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 7 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 6 گھنٹے قبل