اس حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی سیٹلائٹ تصاویر میں تنصیب کو شدید نقصان پہنچنے کے شواہد دیکھے گئے ہیں۔


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈے دوبارہ حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر کے العدید ایئر بیس پر ایرانی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمولی واقعہ نہیں بلکہ "بڑا کارنامہ" تھا، اور اگر ضرورت پڑی تو ایسا حملہ دوبارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کو خطے میں موجود امریکی تنصیبات تک پہنچنے کی مکمل صلاحیت حاصل ہے، اور وہ وقت آنے پر اس صلاحیت کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے بھی حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی، جس کے مطابق 23 جون کو ایران کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل قطر میں واقع العدید فضائی اڈے کے ایک اہم مواصلاتی ڈوم پر گرا تھا۔
اس حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی سیٹلائٹ تصاویر میں تنصیب کو شدید نقصان پہنچنے کے شواہد دیکھے گئے ہیں۔
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، جنرل ڈین کین نے بھی اس حملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس کو حملے سے متعلق پیشگی اطلاع حاصل تھی، جس کے باعث ضروری حفاظتی اقدامات بروقت کر لیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- 5 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 5 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 2 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 5 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل