ہم نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا تھا،جب تک پوسٹ مارٹم نہ ہوجائے تب تک ہم میت کیسے لے سکتے تھے؟والد


لاہور:کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیلٹ میں مردہ حالت میں پائے جانی والی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے جہاں گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے، جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا،حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
ایک صحافی کےلاش وصول نہ کرنے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوجائے تب تک ہم میت کیسے لے سکتے تھے؟
ڈاکٹر اصغر علی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کیسز میں پولیس سے لاش وصول کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جس میں وقت لگتا ہے۔
حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد سےایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے ، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟
صحافی کے سوال پر حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ’مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس اسمارٹ فون بھی نہیں، میں ایک سادہ سا فون رکھتا ہوں‘ ۔
صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال کہ بیٹی کےقتل کے حوالے سے کوئی تحقیقات ہونی چاہیے ؟ پرانھوں نے آسمان کی جانب انگلی اُٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔
اداکارہ حمیرا کے والد تدفین کے فوری بعد قبرستان سے چلے گئے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔
اداکارہ کا ستمبر 2024 سے کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور مالک مکان نے بھی فلیٹ خالی کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

بھارت کو ایک اور بڑا دفاعی جھٹکا،برازیل کا آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 37 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ذمہ داری اٹھائی اور آگے بڑھنے کا عزم کیا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: اداکار احسن خان
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- ایک گھنٹہ قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزا ،فنکاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان : دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی جانبر نا ہو سکے
- 4 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 22 منٹ قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- ایک گھنٹہ قبل