بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش ہے اور اسے ایک سنجیدہ سیکیورٹی چیلنج سمجھتا ہے،ترجمان


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام میں ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں اور بھارت وہاں براہِ راست مداخلت کر رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جنہیں مختلف بین الاقوامی فورمز پر پیش کیا جا رہا ہے۔
دورا ن پریس کانفرنس ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل عالمی برادری کو بھارتی جارحیت اور مداخلت سے آگاہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ معاملہ ہر ممکن فورم پر اٹھایا جاتا رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ریاستی سطح پر اسپانسر کرنے میں بھارت کا ملوث ہونا بالکل واضح ہے، اور بین الاقوامی برادری اب اس حقیقت سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ہدف صرف پاکستان تھا، لیکن حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ یہ عالمی سطح پر پھیل چکی ہے، اگر اس بھارتی بدنیتی پر مبنی طرز عمل کو نہ روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت دنیا بھر، خاص طور پر کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک میں لوگوں کو قتل کرنے کی مہم چلارہا ہے جس کے ثبوت حالیہ دنوں میں بھی دنیا کے سامنے آئے ہیں۔
پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے 7 مئی کو تمام 9 شناخت شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ان دعوؤں کو ’تحریفات اور غلط بیانیوں سے بھرپور‘ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجیت دوول کے بیانات ’عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش‘ کی عکاسی کرتے ہیں اور ’ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی رواں ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران کسی بھارتی نمائندے سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان بھارت سے کسی قسم کی دو طرفہ بات چیت یا ملاقات کا خواہاں نہیں ہے۔
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش ہے اور اسے ایک سنجیدہ سیکیورٹی چیلنج سمجھتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت پاکستان سے تعاون کرتے ہوئے ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے گی تاکہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام یقینی بنا سکیں۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 38 منٹ قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزا ،فنکاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان : دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی جانبر نا ہو سکے
- 4 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 23 منٹ قبل

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- ایک گھنٹہ قبل

خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: اداکار احسن خان
- 4 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- ایک گھنٹہ قبل

ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ذمہ داری اٹھائی اور آگے بڑھنے کا عزم کیا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور بڑا دفاعی جھٹکا،برازیل کا آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار
- 4 گھنٹے قبل