،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر بڑھ کر 2988 ڈالر پر جا پہنچی


کراچی:سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں 24 گرام فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ ، 14 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 4030 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ ، 69 ہزار 204 روپےکی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کےساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ قیمت 90روپے کے اضافے سے 3 ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3 ہزار 26 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی ٹیرف اقدامات سےعالمی تجارت اورگولڈ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر بڑھ کر 2988 ڈالر پر جا پہنچی۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- an hour ago
جنوبی وزیرستان : دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی جانبر نا ہو سکے
- 5 hours ago

ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ذمہ داری اٹھائی اور آگے بڑھنے کا عزم کیا،وزیر اعظم
- 2 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- an hour ago

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا حق ہے، وہ ضرور آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
- an hour ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزا ،فنکاروں کی شرکت
- 3 hours ago
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- an hour ago

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- an hour ago

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- an hour ago

خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے: اداکار احسن خان
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

بھارت کو ایک اور بڑا دفاعی جھٹکا،برازیل کا آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار
- 5 hours ago