اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ کی منظوری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنانس بل کی زبانی منظوری دی گئی تو میں نے خود کھڑے ہو کر مخالفت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے آج قومی اسمبلی ممبران کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے،اس معاملے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو خط بھی لکھا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ فنانس بل کی زبانی منظوری دی گئی تو میں نے خود کھڑے ہو کر مخالفت کی، قومی اسمبلی کے ہر ممبر کا حق ہوتا ہے کہ وہ ایوان میں اپنی رائے دے،آج قومی اسمبلی میں بہت بری مثال قائم کی گئی، اسپیکر نے آج ارکان قومی اسمبلی کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے،پاکستان میں منتخب نمائندوں کو بات کرنے کا حق نہیں دیا جاتا۔
چیرمین پی پی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بناتے ہیں اور پھر پاس کراتے ہیں،اب بجٹ کو بھی دھاندلی کی بنیاد پر بنایا جارہا ہے،آج پورا پاکستان قومی اسمبلی کی طرف دیکھ رہاہے۔بجٹ کی منظوری کا عمل غیر قانونی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف بجٹ زبردستی منظور کرایا ہے،بجٹ کو کراچی سے لے کر کشمیر تک بے نقاب کریں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے،حکومت نہ سننے کو تیار ہے اور نہ دیکھنے کو تیار ہے،میں اپنے وعدے پرپورا اترا میں اور ہمارے ارکان ایوان میں موجودتھے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

