Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یواے ای منتقل، آئی سی سی نے تصدیق کر دی

دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باقاعدہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھارت سے یواے ای منتقل کرنے کی تصدیق کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 30th 2021, 6:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق بھارتی شائقین کرکٹ کو ایک اور بڑا جھٹکا ،  کورونا کے بڑھتے کیسز نے بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی ۔آئی سی سی نے     میگا ایونٹ کا انعقاد  متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تصدیق کردی ۔  کورونا وائرس کے باعث بھارتی بورڈ نے ایونٹ کے انعقاد سے دستبرداری  کااظہار کیاتھا ، یو اے ای میں انعقاد کے باوجود ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہوگی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا  اور فائنل 14 نومبر کو  کھیلا جائے گا۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بھارتی  کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام  نے  تصدیق کی ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے بھارت کو 28 جون تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ کے مکمل ایڈیشن کی میزبانی کی تھی جبکہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے تمام میچز بھی  یواے ای میں  منعقد ہوئے۔

گزشتہ سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب وہ ایونٹ آئندہ سال کھیلا جائے گا۔

Advertisement