Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021 کی شق وار منظوری

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فنانس بل کی تحریک منظور کرلی گئی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 30th 2021, 5:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  تحریک کے حق میں  172 ارکان نے  جبکہ  138 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ فنانس بل کو پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور۔ 

 اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا ، جس کے بعد اسمبلی اجلاس کی سربراہی  اسد قیصر نے سنبھال لی اور قاسم سوری گنتی کے لیے ارکان میں شامل ہوگئے ۔

وزیراعظم عمران خان ، سابق صدر آصف زرداری ، چئیر مین  پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود ہے ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوا ن میں پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ۔

ایوان نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کی زبانی منظوری لی جسے نواب تالپور نے چیلنج کردیا جس کے بعد سپیکر نے گنتی کرنے کی ہدایت کردی ۔

ایوان میں گنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کو شق وار کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

ایوان میں تحریک کی منظوری کے بعد فنانس بل 2021 کی شق وار منظوری لینے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

Advertisement