Advertisement
پاکستان

شہبازشریف کی بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج اوربدسلوکی کی مذمت

لاہور : شہبازشریف نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پرلاٹھی چارج اوربدسلوکی کی مذمت کردی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 20th 2021, 2:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہناہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہا ہے ۔ انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج،اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا  ہے ۔ قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایاگیا،یہی رویےبلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں انتشاراچھی چیزنہیں ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت اوروقار کی پامالی قابل مذمت ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے ۔ حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، لاٹھی چارج اور اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں ہے ، اور دونوں اطراف تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کریں ۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال پر حملے کی کوشش کی گئی،وزیر اعلیٰ جام کمال پر جوتا پھینک دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے جام کمال کو حصار میں لے لیا۔جس کے بعد جام کمال کو ان کے وزرا ئےاسمبلی کے اندر لے جانے میں کامیاب ہوئے۔

تاہم وزیر اعلی جام کمال کے اسمبلی میں  پہنچتے ہی ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی ،جام کمال کے پہنچنے پر ہوئی ہنگامہ آرائی میں کئی دروازوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسو گیس کی شلینگ شروع کردی تھی ۔

Advertisement
Advertisement