Advertisement
پاکستان

امریکہ کو کسی صورت اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان سی ائی اے کو سرحد پار انسداد دہشت گردی کے مشنز کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی بالکل اجازت نہیں دے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 20th 2021, 2:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق امریکی چینل کو انٹرویو میں میزبان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ "کیا آپ امریکی حکومت کو اجازت دیں گے کہ سی آئی اے یہاں پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مشنز سرانجام دے سکے "۔

اس کے جواب میں وزیراعظم کا کہناتھاکہ کہ "بالکل نہیں " اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ہم اجازت دین گے "۔

عمران خان کا کہناتھاکہ کسی بھی طرح کے اڈوں یا پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کی بالکل اجازت نہیں دیں گے ،

امریکی نجی ٹی وی چینل  کو وزیراعظم کا دیا گیا یہ انٹرویو اتوارکو ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام چھ بجے نشر کیا جائیگا۔ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح تقریباََ تین بجے نشر کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کا معاہدہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن ارکان پارلیمان کو  ان کیمرہ بریفنگ کے دوران کے دوران کہا تھا کہ امریکی فوج چار جولائی تک افغانستان سے نکل جائیگی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن گیارہ ستمبر 2021 دے چکے ہیں ، تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جلد افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Advertisement