Advertisement

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان

لاہور : پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے ، جبکہ فائنل چوبیس جون کو ہونے کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 1st 2021, 10:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) 6 کے  بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔ملتوی شدہ تمام بیس میچز کھیلے جائیں گے،میچوں میں کمی نہیں کی جا رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 6  کے نئے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

Advertisement