Advertisement

جیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کولمبیا کے ایگن برنال نے جیت لی

فاتح سائکلسٹ نے 13 مراحل تک اپنی برتری برقرار رکھی اور مجموعی طور پر 3410 کلومیٹر کا فاصلہ 86 گھنٹے، 17 منٹ میں طے کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 1st 2021, 9:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اٹلی میں معروف جیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس ختم ہوگئی ہے،21ویں مرحلے میں کھلاڑیوں نے دارالحکومت میلان تک 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، 21ویں مرحلے میں مقامی سائکلسٹ فیلیپو گانا نے سب سے پہلے فنش لائن کراس کی۔لیکن مجموعی طور پر آٹھویں مرحلے کے بعد  برتری حاصل کرنے والے کولمبیا کے ایگن برنال نے میدان مارلیا۔

برنال نے مجموعی طور پر 3410 کلومیٹر کا فاصلہ 86 گھنٹے، 17 منٹ میں طے کیا۔پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر برنال نے ٹرافی کے ساتھ جشن بھی منایا۔

Advertisement