گلگت: دفترِ خارجہ نے خنجراب پاس کے راستے کورونا وائرس کی وجہ سے بند پاک چین سرحد تجارت کے لیے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی سنگین صورت کے باعث پاک چین سرحد کو جنوری 2019 میں بند کردیا گیا تھا ،جس کے باعث تجارت معطل ہوگئی تھی اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو معاشی پریشانی کا سامنا تھا ۔
چینی حکام کی رضا مندی سے پاک چین سرحد کو سخت ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاک چین سرحد بند ہونے سے 2 ہزار سے زائد تاجر اور سیکڑوں مزدور سخت مالی پریشانیوں سے دوچار ہوگئے تھے۔
سرحد بند ہونے کے بعد سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق شپمنٹس روکنے کی وجہ سے خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سرحد کھولنے کے لیے کسٹم، وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) اور انسداد منشیات کے تمام ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں 31 مئی کو مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ کوئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئی۔ اب تک چین میں 62 کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 12 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 12 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 12 hours ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago

.jpeg&w=3840&q=75)

