Advertisement
علاقائی

پنجاب کے تمام کالجز کھولنے کا اعلان

لاہور: کوروناکیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنے لگے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پیر سے پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 30th 2021, 8:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پیر سے پنجاب کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن ندیم محبوب کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان میں کرونا کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سےمذکورہ دونوں اضلاع کے کالجز فی الحال نہیں کھلیں گے۔ باقی پورے پنجاب میں پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کھل جائیں گے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا مزید کہنا تھا کہ طلباء اور اساتذہ کو کورونا ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔ انٹر پارٹ ٹو کا پہلا پرچہ سائیکالوجی اور بزنس سٹیڈیز کا لیا جائے گا، انٹرپارٹ ٹو کے امتحانات کا سلسلہ12جولائی تک جاری رہے گا۔ 12 جولائی کو حساب اور بیالوجی کے پرچے لئے جائیں گے، 14 جولائی کو میٹرک کا پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا جبکہ میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہے گا۔ 5 اگست کو آخری پرچہ معاشرتی علوم کا لیا جائے گا،کورونا کے باعث رواں سال دونوں جماعتوں کے پریکٹیکلز نہیں لئےجائیں گے۔

 گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے7 جون سےکھول دیئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ سات جون سے قبل ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ کورونا کا علاج صرف ویکسی نیشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں  کم ہوںگی،ہو سکتا ہے گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 یا 3 ہفتوں کیلئے ہوں۔لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز سٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 4 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • ایک گھنٹہ قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 4 دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • ایک دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 4 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 3 دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • ایک دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement