لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اچانک بندش کی وجہ سے شہری بے حد پریشان ہیں ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتےہی لاہور میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔ ایک طرف گرمی نے لوگوں کو نڈھال کیا ہو اہے تو دوسری طرف بجلی کے آنے اور جانے کاکوئی وقت مقرر نہیں ۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے ۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، مسلم ٹاؤن، سنگھ پورہ،گڑھی شاہو،ڈیوس روڈ، چوبرجی، مغلپورہ،شادمان، شاہدرہ اوراسلام پورہ میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔
دوسری جانب لیسکو کا کہنا ہے کہ شہرمیں ٹرپنگ کا لوڈ شیڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور لوڈشیڈنگ صرف ہائی لاسز والےعلاقوں میں کی جا رہی ہے جس کا دورانیہ 8 گھنٹے ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 12 گھنٹے قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 13 گھنٹے قبل


