اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام حکومت میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور عوام کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نظام حکومت کے حوالے سے ترجیحی شعبہ جات اور بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فروس میں اضافے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں نظام حکومت میں بہتری لانے،موجودہ قوانین میں ترمیم اور نفاذ، عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں پولیس کے نظام میں بہتری لانے ، غیر ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، خیبرپختونخواہ اور چیف کمشنر اسلام آباد نے گورننس میں بہتری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے، کھلی کچہریوں کے انعقاد، ریوینیو سے متعلقہ معاملات کے جلد از جلد حل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ سروس ڈیلیوری کی بہتری، اختیارات کی تفویض و نچلی سطح پر منتقلی، ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ، شہروں میں صفائی ستھرائی پر بھی بریفنگ دی گئی،عوام کی حکام بالا تک آسان رسائی و شہریوں کی سہولیات کے لئے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ صوبائی سطح پر سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اور وراثت کے قوانین میں ترمیم پر بھی بریفنگ دی گئی۔
خواتین کو جائیداد میں ان کے قانونی حق دلوانے کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا گیاجبکہ آئی جی اسلام آباد نے پولیسنگ کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا اور چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں ذلفی بخاری اور انکی ٹیم نے بیرون ممالک پاکستانی ورک فورس اور ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام حکومت میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،ہر شعبے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،عوام اور حکومت کے درمیان تعلق کو مستحکم کرنا اور عوام کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اصلاحات کے مقاصد اس وقت تک حاصل نہیں ہوں گے جب تک عام آدمی واضح فرق محسوس نہیں کرے گا،شہریوں کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس حوالے سے افسران و متعلقین کے لئے جزا اور سزا کا نظام رائج کیا جائے،اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برتنے کی شکایت نہ ہو۔
قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے اور عوام کو مفاد پرست عناصر کے منفی پراپیگنڈے سے محفوظ رکھا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوبیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے تین سالہ اسٹریٹیجی اور ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے،ٹائم لائنز کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اہداف کے حصول کے لئے ٹائم لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

پاکستان نیوی کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، غیر ملکی جہاز سے 18 افراد کو بچا لیا
- 12 hours ago

حکومت سستی اور وافر مقدار میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ، رانا تنویر
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں ،ایرانی صدر
- 16 hours ago

امریکا ایران مذاکرات: امریکی نائب صدر میری لینڈ سے پاکستان کیلئے روانہ
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
صدر ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو ایران جنگ سے نکلنے کا تلاش کرنے کی ہدایات
- 14 hours ago
کشیدگی کے خاتمے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 12 hours ago

پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی کامیابی سمیٹ لی
- 10 hours ago

سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

بیساکھی میلہ: ہزاروں سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے
- 12 hours ago

اسحاق ڈار کا نیدر لینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں ، توقع ہے کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی،ٹرمپ
- 16 hours ago

ایران امریکا مذاکرات: حکومت کا غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت کا اعلان
- 16 hours ago










